Poetry / Love

Sirf tum se hai (Pak Old)

Meri mohabat mere jazbat sirf tumse hain
Dekho meri kainat sirf tumse hay
Oron se pochne ka main haq nahi rakhta
Mere sawalat, mere jawabat ,sirf tumse hain
Tujh ko malom hi nae meri tanhai ka dukh,
Mari Sochain, mere khayalat sirf tumse hain
Tu sath hai to muqader pe hukomat apni
Mere her rishte ki soghat sirf tumse hay,
Ger...kabhi bikher jaon to sametna mujh ko,
Hai mukamal jo meri zaat sirf tumse hay

· 1 Like · Jan 28, 2016 at 09:01
Category: love
 
Poetry / Love

Muzammil Shahzad

Samajh Jana K Woh Hun Main

Hatheli samny rakhna,
K sub aanso girain us mein,
Jo ruk jayega honton pr,
SAMJH JANA K WO HON MAIN..
kabhi jo chand ko dekho,
To tum yun muskura dena,
Jo chal jaye hawa thandi,
To aankhein bund kr lena,
Jo jhonka tez ho sub sy,
SAMJH JANA K WO HON MAIN..
Jo zyada yaad aaon main,
To tum ro lena g bhar k,
Agar hichki koi aye,
SAMJH JANA K WO HON MAIN..
Agar tum bholna chaho mujhay,
Shayed bhula do tum,
Magar jub sans lena,
SAMJH JANA K WO HON MAIN..

· 1 Like · Dec 28, 2015 at 10:12
Category: love
 
Poetry / Love

Muzammil Shahzad

ابھی اس طرف نہ نگاہ کر

ابھی اس طرف نہ نگاہ کر میں غزل کی پلکیں سنوار لوں
میرا لفظ لفظ ہو آئینہ تجھے آئینے میں اتار لوں

میں تمام دن کا تھکا ہوا تو تمام شب کا جگا ہوا
ذرا ٹھہر جا اسی موڑ پر ترے ساتھ شام گزار لوں

اگر آسماں کی نمائشوں میں مجھے بھی اذن کا قیام ہو
تو میں موتیوں کی دکان سے تری بالیاں ترے ہار لوں

کہیں اور بانٹ دے شہرتیں کہیں اور بخش دے عزتیں
مرے پاس ہے میرا آئینہ میں کبھی نہ گرد و غبار لوں

کئی اجنبی تری راہ میں مرے پاس سے یوں گزر گئے
جنہیں دیکھ کر یہ تڑپ ہوئی ترا نام لے کے پکار لوں

· 1 Like · Dec 27, 2015 at 08:12
Category: love
 
Poetry / Love

Muzammil Shahzad

مجھے خود سے مکرنا پڑ رہا ہے

مجھے خود سے مکرنا پڑ رہا ہے
اذیت سے گزرنا پڑ رہا ہے

مجھے تو شوق تھا جینے کا لیکن
تیری فرقت میں مرنا پڑ رہا ہے

نہیں تھا جو کبھی مجھ کو گوارا
وہی اب مجھ کو کرنا پڑ رہا ہے

ناجانے کون ہے وہ جس کی خاطر
اجڑ کے بھی سنورنا پڑ رہا ہے

سمجھنے کو کنارے کی حقیقت
سمندر میں اترنا پڑ رہا ہے

مری اِس میں رضا شامل نہیں ہے
مجھے جبراًَ سدھرنا پڑ رہا ہے

· 1 Like · Dec 27, 2015 at 02:12
Category: love
 
Poetry / Love

Muzammil Shahzad

محبت


سب اپنے چاہنے والوں کی خوشبو سے
دکانِ دل لگاتے ہیں
متاعِ جاں سجاتے ہیں
مگر کچھ لوگ ایسے ہیں
جو اس کو کھو بھی دیتے ہیں
بہت سے پا بھی لیتے ہیں
مقدر اپنا اپنا ہے
مگر یہ سب کا کہنا ہے
مجھے تم سے محبت ہے
سبھی یہ بات کہتے ہیں
مگر میں یہ نہیں کہتا
مجھے تم سے محبت ہے
تو پھر میں یہ نہیں سنتا
اسے مجھ سے محبت ہے
سبھی یہ بات لکھتے ہیں
سبھی یہ بات پڑھتے ہیں
مگر میں یہ نہیں لکھتا
مجھے تم سے محبت ہے
تو پھر میں یہ نہیں پڑھتا
اسے مجھ سے محبت ہے
یہ سچ ہے میں نہیںکہتا
یہ سچ ہے میں نہیں لکھتا
مگر وہ سنتا رہتا ہے
مگر وہ پڑھتا رہتا ہے
مجھے اس سے محبت ہے

· 1 Like · Dec 26, 2015 at 12:12
Category: love
 
Poetry / Love

Muzammil Shahzad

Hum Se Pyar Karte Ho

Muhabbat hai Agar Tumko Toh Kyun Inkar Kartay Ho,
Humein Keh Kyun Nahi Detay K Humse Pyaar Kartay Ho,

Humse Guftugu KA Koi Bahana Milay Tumko,
Tabhi Toh Bewaja Humse Yunhi Takraar Kartay Ho,

Kehtay Ho Tum Aksar Pyaar Karna Ik Himaqat Hai,
Agar Yeh Ik Himaqat Hai Toh Kyun Ikraar Kartay Ho,

Humse Baat Karna Jab Bura Lagta Hai Tumko,
Bura Jo Kaam Lagta hai Woh Kyun Bar Bar Kartay Ho,

Sabhi Shikway Humare Door Hojatay Hain Us Lamhay,
JAb Ansu Bhar K Kehtay Ho Hum Hi Se Pyaar Kartay HO....!!!

· 1 Like · Dec 24, 2015 at 05:12
Category: love
 
Poetry / Love

Muzammil Shahzad

منزلیں بھی اُس کی تھیں

منزلیں بھی اُس کی تھیں
راستہ بھی اُس کا تھا
ایک میں اکیلا تھا
قافلہ بھی اُس کا تھا
ساتھ ساتھ چلنے کی سوچ بھی اُس کی تھی
پھر راستہ بدلنے کا فیصلہ بھی اُس کا تھا
آج کیوں اکیلا ہوں؟
دل سوال کرتا ہے!
لوگ تو اُس کے تھے
کیا خدا بھی اُس کا تھا؟

· 2 Like · Dec 22, 2015 at 22:12
Category: love
 
Poetry / Love

Muzammil Shahzad

پسند

گفتگو اچھی لگی ذوقِ نظر اچھا لگا
مدتوں کے بعد کوئی ہمسفر اچھا لگا

زندگی کی بےسرو سامانیوں کے باوجود
آج تو آیا تو مجھ کو اپنا گھر اچھا لگا

سوچ کر میں نے چُنی آخری آرام گاہ
میں تھا مٹی اور مجھے مٹی کا گھر اچھا لگا

منزلوں کی بات چھوڑو کس نے پائیں منزلیں
ایک سفر اچھا لگا ایک ہمسفر اچھا لگا

· 1 Like · Dec 22, 2015 at 15:12
Category: love
 
Poetry / Love

Muzammil Shahzad

محبت ذات ہوتی ہے

محبت ذات ہوتی ہے
محبت ذات کی تکمیل ہوتی ہے
کوئی جنگل میں جا ٹھہرے ، کسی بستی میں بس جائے
محبت ساتھ ہوتی ہے
محبت خوشبوؤں کی لَے
محبت موسموں کا دَھن
محبت آبشاروں کے نکھرتے پانیوں کا مَن
محبت جنگلوں میں رقص کرتی مورنی کا تَن
محبت برف پڑتی سردیوں میں دھوپ بنتی ہے
محبت چلچلاتے گرم صحراؤں میں ٹھنڈی چھاؤں کی مانند
محبت اجنبی دنیا میں اپنے گاؤں کی مانند
محبت دل
محبت جاں
محبت روح کا درماں
محبت مورتی ہے
اور کبھی جو دل کے مندر میں کہیں پر ٹوٹ جائے تو
محبت کانچ کی گڑیا
فضاوں میں کسی کے ہاتھ سے گر چھوٹ جائے تو
محبت آبلہ ہے کرب کا
اور پھوٹ جائے تو
محبت روگ ہوتی ہے
محبت سوگ ہوتی ہے
محبت شام ہوتی ہے
محبت رات ہوتی ہے
محبت جھلملاتی آنکھ میں برسات ہوتی ہے
محبت نیند کی رُت میں حسیں خوابوں کے رستوں پر
سُلگتے ، جان کو آتے، رتجگوں کی گھات ہوتی ہے
محبت جیت ہوتی ہے
محبت مات ہوتی ہے
محبت ذات ہوتی ہے

· 1 Like · Dec 21, 2015 at 21:12
Category: love
 
Bride Dress (Hand Work)
Posted by kashif mali
Posted on : Sep 20, 2015

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS