Poetry / Sad

Muzammil Shahzad

اب وہ نوید ہی نہیں، صوتِ ہزار کیا کرے
نخلِ اُمید ہی نہیں، ابرِ بہار کیا کرے

دن ہو تو مہر جلوہ گر، شب ہو تو انجم و قمر
پردے ہی جب ہوں پردہ در روئے نگار کیا کرے

عشق نہ ہوتو دل لگی، موت نہ ہو تو خود کشی
یہ نہ کرے تو آدمی، آخر ِ کار کیا کرے

اہلِ ہوس بھی ہیں بہت، خیر نظر نہ آئیے
یہ تو مگر بتائیے، عاشقِ زار کیا کرے

موت نے کس امید پر، سونپ دئے ہیں بحر و بر
مُشتِ غُبار ہے بشر، مُشت غُبار کیا کرے

شمع بھی ہے رہینِ یاس، پھول بھی ہیں اُداس اُداس
کوئی نہیں ہے آس پاس، شمع ِ مزار کیا کرے

گریۂ شرم واہ واہ، فردِ عمل ہوئی تباہ
دیکھئے اِک یہی گناہ، روزِ شمار کیا کرے

اپنے کئے پہ بار بار، کون ہو روز شرمسار
مل گیا عذرِ پائیدار، قول و قرار کیا کرے,

Advertisement
· 1 Like · May 25, 2016 at 17:05
Category: sad
 

Latest Posts in poetry

Poetry / Sad

Muzammil Shahzad

اب وہ نوید ہی نہیں، صوتِ ہزار کیا کرے
نخلِ اُمید ہی نہیں، ابرِ بہار کیا کرے

دن ہو تو مہر جلوہ گر، شب ہو تو انجم و قمر
پردے ہی جب ہوں پردہ در روئے نگار کیا کرے

عشق نہ ہوتو دل لگی، موت نہ ہو تو خود کشی
یہ نہ کرے تو آدمی، آخر ِ کار کیا کرے

اہلِ ہوس بھی ہیں بہت، خیر نظر نہ آئیے
یہ تو مگر بتائیے، عاشقِ زار کیا کرے

موت نے کس امید پر، سونپ دئے ہیں بحر و بر
مُشتِ غُبار ہے بشر، مُشت غُبار کیا کرے

شمع بھی ہے رہینِ یاس، پھول بھی ہیں اُداس اُداس
کوئی نہیں ہے آس پاس، شمع ِ مزار کیا کرے

گریۂ شرم واہ واہ، فردِ عمل ہوئی تباہ
دیکھئے اِک یہی گناہ، روزِ شمار کیا کرے

اپنے کئے پہ بار بار، کون ہو روز شرمسار
مل گیا عذرِ پائیدار، قول و قرار کیا کرے,

Advertisement
· 1 Like · May 25, 2016 at 11:05
Category: sad
 

Latest Posts in poetry

Random Post

Sponored Video

New Pages at Social Wall

New Profiles at Social Wall

Connect with us


Facebook

Twitter

Google +

RSS